کیوں نکالا کی تکرار کیوں؟ دیکھو ان کو کیوں نکالا؟ - The News Cloud Online

STAY WITH US

head-banner

Breaking

  

Thursday, 15 December 2022

کیوں نکالا کی تکرار کیوں؟ دیکھو ان کو کیوں نکالا؟


قطر سے رشوت لینے کا معاملہ، یورپی پارلیمنٹ کی نائب صدر سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا
Dec 12, 2022 | 17:10:PM

news-1670847021-7292
سورس: Twitter/@EvaKaili

برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی یونین کی تاریخ کے سب سے بڑے کرپشن سکینڈل میں یورپی پارلیمنٹ کی نائب صدر سمیت 6افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق خاتون نائب صدر ایوا کیلی و دیگر افراد کو خلیجی ملک قطر سے بھاری رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ایوا کیلی کے گھر پر چھاپے کے دوران پولیس نے بیگز میں بھری لاکھوں یورو کی رقم بھی برآمد کی ہے۔

پراسیکیوٹرز نے تحقیقات کے دوران برسلز میں 16سے زائد جائیدادوں پر چھاپے مارے اور تلاشی لی۔ ان چھاپوں میں مجموعی طور پر 6لاکھ یورو، متعدد موبائل فونز، لیپ ٹاپس اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔ ان عہدیداروں نے قطر سے بھاری رشوت لے کر یورپی پارلیمنٹ میں قطر سے متعلق پالیسی سازی اور قانون سازی پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی تھی۔

گرفتار افراد پر رشوت لینے کے علاوہ منی لانڈرنگ کے الزامات بھی ہیں۔دوسری طرف قطر کی طرف سے اس الزام کو مسترد کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ہم نے عالمی قوانین کے تحت کام کیاہے اورپورپی پارلیمنٹ کے عہدیداروں کو رشوت دینے کا الزام بے بنیاد اور غلط بیانی پر مبنی ہے۔

واضح رہے کہ گرفتار ہونے والی ایوا کیلی، قبل ازیں ٹی وی میزبان تھیں۔ انہوں نے گزشتہ ماہ فٹ بال ورلڈ کپ شروع ہونے سے قبل قطر کے وزیر لیبر علی بن سمیخ المری سے بھی ملاقات کی تھی۔قطر سے رشوت لینے کے الزام کے بعد ان کو نائب صدر کے عہدے سے ہٹایا جا چکا ہے تاہم وہ اب بھی رکن پارلیمنٹ ہیں۔
https://dailypakistan.com.pk/13-Dec-2022/1519961?fbclid=IwAR0RtIM8F7gIxX8oDWBRm0aGyrK6HoAAaIEL23lT31nvpB09gNrzlBfjrGU


.com/img/a/https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/11/20112022/P3-Lhr-014.jpg


.com/img/a/
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109773064&Issue=NP_PEW&Date=20221208


.com/img/a/https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2022-12-08&edition=KCH&id=6505940_36324827


سعودی عرب میں ایک جج کو 5 لاکھ ریال کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق اینٹی کرپشن پبلک اتھارٹی “نزاھۃ” نے مدینہ منورہ میں اپیل کورٹ کے ایک جج کو 4 ملین ریال کی رقم میں سے 5 لاکھ ریال بطور رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

“نزاھۃ” اتھارٹی نے بتایا کہ رشوت لینے میں ملوث ابراہیم بن عبدالعزیز الجہینی نے ایک شہری سے یہ رقم وصول کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور اس کے بدلے میں جنرل کورٹ میں دائر ایک مقدمے میں اس کے حق میں فیصلہ سنانے کی بات کی۔

گرفتار جج کو 4سے 5 سال قید اور 50 ہزار ریال تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ذاتی مفاد کے حصول کیلئے عوامی مفاد کو نقصان پہنچانے والے عہدیداروں کی نگرانی کی جا رہی ہے اور ایسے افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جائیں گی۔
https://www.express.pk/story/2401618/10/


.com/img/a/
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/11/06112022/p3-lhr-010.jpg


.com/img/a/
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2022-11-06&edition=KCH&id=6453549_35149397


تل ابيب: اسرائیل میں 2019 کے بعد سے چوتھی بار وزیراعظم کے عہدے کے لیے انتخابات ہو رہے ہیں اور نیتن یاہو اس بار اپنی کامیابی کے لیے کافی پُرامید ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ صبح سات بجے سے شروع ہونے والی ووٹنگ رات 10 بجے تک جاری رہے گی۔

یاد رہے کہ جون 2019 میں کرپشن کے الزامات میں گھرے اُس وقت کے وزیراعظم نیتن یا ہو کا 12 برسوں پر محیط طویل ترین دور حکمرانی اختتام پذیر ہوا تھا۔

نیتن یاہو کو 8 جماعتوں پر مشتمل اتحاد نے شکست دی تھی تاہم اس کے بعد سیاسی استحکام نہ آسکا اور محض ساڑھے تین برسوں میں پانچویں بار جنرل الیکشن ہو رہے ہیں۔

اس بار بھی کوئی ایک جماعت واضح برتری حاصل کرنے کی پوزیشن میں نظر نہیں آ رہی ہے۔ حکومت بنانے کے لیے کسی بھی جماعت کو 61 نشستوں پر کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔

سابق وزیراعظم نیتن یاہو جنھیں کرپشن کے الزامات کی وجہ سے 2019 کے الیکشن میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اس بار جیت کے لیے پُرامید ہیں اور انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں کے ساتھ اتحاد بنانے کی کوششوں میں ہیں۔

israel-new-prime-minister-1667303443

تاہم اس وقت یہودی آبادکار 46 سالہ إيتمار بن غفير بھی مضبوط امیدوار ہیں۔ وہ عظمت یہودی نامی پارٹی کے ایک کٹر یہودی رہنما، وکیل اور رکن اسمبلی ہیں۔
https://www.express.pk/story/2394796/10/


برازیلیا: برازیل میں کرپشن اور منی لانڈرنگ پر 10 سال قید کی سزا پانے والے لولا ڈی سلوا دوبارہ صدر منتخب ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق صدر لولا ڈی سلوا نے موجودہ صدر اور دائیں بازو کی جماعت سے تعلق رکھنے والے بولسونارو کے خلاف 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے۔

بولسونارو برازیل کے 1985 کے بعد سے دوبارہ منتخب نہ ہونے والے پہلے صدر ہیں۔ اب تک انتخابات میں شکست تسلیم نہ کرنے والے بولسونارو نے نتائج سے پہلے ہارنے کی صورت میں دھوکہ دہی اور فراڈ کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

نومنتخب صدر لولا ڈی سلوا نے 2003 سے 2010 تک برازیل کے صدر کی حیثیت سے کافی مقبولیت حاصل کی تھی۔ انہیں منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کے الزامات کے تحت 2017 میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی اور2018 میں اسی بنیاد پر انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا گیا تھا۔

لولا ڈی سلوا کو برازیل کی سپریم کورٹ نے2019 میں نظربندی سے رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تھا کہ انہیں مناسب عدالتی کارروائی کا موقع نہیں دیا گیا۔
https://www.express.pk/story/2394182/10/


.com/img/a/
.com/img/a/
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109655628&Issue=NP_PEW&Date=20221023


بیجنگ: چین کی کمیونسٹ پارٹی نے صدر شی جن پنگ کو مسلسل تیسری مرتبہ پارٹی کا سیکریٹری جنرل منتخب کر لیا۔

ماؤزے تنگ کے بعد شی جن پنگ ملک کے سب سے زیادہ بااثر حاکم بن گئے ہیں۔ صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ آپ نے ہم پر جو بھروسہ کیا ہے اس کے لیے میں پوری پارٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں تندہی سے کام کریں گے۔

واضح رہے کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی نے صدر شی جن پنگ کو تیسری مدت کے لیے منتخب کرنے کے لیے نہ صرف آئین میں تبدیلیاں کیں بلکہ کئی عہدیدار بھی مستعفی ہوئے۔

چین کی کمیونسٹ پارٹی کا ایک ہفتے سے جاری رہنے والا اہم اجلاس گزشتہ روز ڈرامائی انداز میں اختتام پذیر ہوا جس میں صدر شی جن پنگ کے برابر میں بیٹھے سابق صدر ہو جن تاؤ کو زبردستی باہر نکالا گیا۔

کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس میں مرکزی کمیٹی سمیت 2 ہزار 300 عہدیداروں نے مشترکہ طور پر شی جن پنگ کی قیادت کو ملک کے لیے ناگزیر تسلیم کیا اور ایک قرارداد کے ذریعے چارٹر کو تبدیل کرتے ہوئے صدر شی جن پنگ کی تیسری مدت کے لیے انتخاب کی راہ ہموار کر دی۔

قرارداد کی منظوری کے ساتھ ہی وزیراعظم ’’لی کی چیانگ‘‘ سمیت ایسے کئی اعلیٰ عہدیداران نے استعفے دے دیے جن کی موجودگی شی جن پنگ کے تیسری بار صدر بننے میں رکاوٹ تھی۔
https://www.express.pk/story/2390566/10/


.com/img/a/
.com/img/a/
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109659251&Issue=NP_PEW&Date=20221025


بیجنگ: چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس سے سابق صدر ہو جن تاؤ کو زبردستی باہر نکال دیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کے سابق صدر ہوجن تاؤ کمیونسٹ پارٹی کے سالانہ اجلاس میں شریک تھے۔ وہ چین کے موجودہ صدر شی جن پنگ کے ساتھ والی نشست پر بیٹھے ہوئے تھے۔ اس دوران کچھ لوگ آئے اور سابق چینی صدر کو ان کی مرضی کے خلاف باہر لے گئے۔

چینی صدر شی جن پنگ خاموشی سے یہ سب دیکھتے رہے۔ اس واقعہ کے وقت ہال میں کمیونسٹ پارٹی کے دو ہزار سے زائد ارکان موجود تھے۔

چینی کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس میں آئین میں ایسی ترامیم منظور کر لی گئی ہیں جن سے صدر شی جن پنگ کے تیسری مدت کے لیے صدر منتخب ہونے کی راہ ہموار ہوگئی۔ کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس کے اختتامی روز دارالحکومت بیجنگ میں انتہائی سخت سیکورٹی اقدامات کیے گئے تھے۔
https://www.express.pk/story/2390158/10/


.com/img/a/
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/10/17102022/P3-Lhr-009.jpg


.com/img/a/
.com/img/a/
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109624459&Issue=NP_PEW&Date=20221011


.com/img/a/
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2022-10-08&edition=KCH&id=6407565_95758834


.com/img/a/
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109613849&Issue=NP_PEW&Date=20221006


مسلسل ناکامیوں کے بعد روس نے یوکرین میں اپنی فوج کیلئے نیا کمانڈر مقرر کر دیا
Oct 09, 2022 | 18:01:PM

news-1665320595-1010

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس نے جنرل سرگئی سرووکین کو ماسکو کی یوکرین میں جارحیت کی قیادت کرنے کے لیے نیا کمانڈر مقرر کیا ہے۔ جنرل سرووکین کو 'خصوصی علاقوں میں افواج کے مشترکہ گروپ کا کمانڈر' مقرر کیا گیا ہے۔ یہ پیش رفت روس کی جانب سے اپنے مشرقی ملٹری ڈسٹرکٹ کے کمانڈر کرنل جنرل الیگزینڈر چائیکو کو برطرف کرنے کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے۔ چائیکو کو اس وقت برطرف کیا گیا جب روسی افواج کو شمال مشرقی یوکرین میں پے در پے ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا اور گزشتہ ماہ ڈونیٹسک کے علاقے لیمن کے سٹریٹجک مرکز پر یوکرین نے دوبارہ قبضہ کر لیا۔

ایک روسی ملٹری ویب سائٹ کے مطابق 55 سالہ سرووکین کو 1990 کی دہائی میں تاجکستان اور چیچنیا کے تنازعات میں جنگی تجربہ حاصل ہے۔ وہ 2015 میں شام میں ماسکو کی مداخلت کا بھی حصہ تھے ۔ روسی وزارت دفاع کی ایک رپورٹ میں پہلے کہا گیا تھا کہ سرووکین یوکرین میں 'جنوبی' افواج کی قیادت کر رہے تھے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق اس فیصلے کا اعلان اس وقت کیا گیا ہے جب روسی فوج گزشتہ ماہ شمال مشرقی خارکیو کے علاقے پر قبضہ کھو بیٹھی اور یوکرین نے ہزاروں مربع کلومیٹر کا رقبہ واگزار کرایا جس کی وجہ سے روسی فوج کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔ پیوٹن کے قریبی ساتھی اور چیچنیا کے لیڈر رمضان قادروف نے بھی روس کی اعلیٰ فوجی قیادت کی برطرفی کا مطالبہ کیا تھا۔
https://dailypakistan.com.pk/09-Oct-2022/1495469?fbclid=IwAR1jv1Ewtb9JyjiIkSV5eiF_hQUCOlIU0B_km34JkYyM2C1Ny2Afs5ekoKY


واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا جس میں نشریاتی ادارے سے 475 ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست فلوریڈا کی ضلعی کورٹ فورٹ لاڈرڈیل میں سی این این پر بے جا تنقید کے ذریعے سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کرتے ہوئے 475 ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے۔

مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سی این این نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سیاسی طور پر شکست دینے کے لیے بدکاری اور بہتان پر مشتمل باقاعدہ مہم چلائی اور سرکردہ میڈیا ہاؤس ہونے کی حیثیت سے اپنا اثر و رسوخ استعمال کیا۔

سابق صدر نے اپنے دعویٰ میں الزام عائد کیا کہ سی این این نے مجھ پر نسل پرست، روس کا حامی، ہٹلر اور بغاوت پسند ہونے کے گھناؤنے، جھوٹے اور ہتک آمیز القاب سے بھی پکارا۔

ڈونلڈ ٹرمہ نے مقدمے میں ایسے واقعات کی فہرست بھی پیش کی جس میں ’’سی این این‘‘ ان کا ہٹلر سے موازنہ کیا اور بشمول میزبان فرید زکریا کی جنوری 2022 کی خصوصی رپورٹ میں جرمن آمر کی فوٹیج بھی شامل تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 29 صفحات پر مشتمل مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سی این این کا ان پر تنقید کرنے کا طویل ماضی ہے لیکن حالیہ مہینوں میں اس میں اضافہ ہوا ہے کیوں کہ سی این این کو خدشہ ہے کہ سابق صدر 2024 میں دوبارہ صدارتی انتخاب لڑیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست فاش ہوئی تھی تاہم انھوں نے اپنی ہار کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا اور اشتعال انگیز تقریر کی جس کے ردعمل میں ان کے حامیوں نے کانگریس کی عمارت پر حملہ کردیا تھا۔
https://www.express.pk/story/2381664/10/


.com/img/a/
https://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2022-09-23&edition=KCH&id=6382087_54550683


ٹرمپ اور بچوں کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ
Sep 21, 2022 | 23:46:PM

news-1663785968-2307

سورس: File

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیویارک کی ریاست کی اٹارنی جنرل نے بدھ کے روز سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ان کے تین بالغ بچوں اور ٹرمپ آرگنائزیشن کے خلاف ایک بڑا مقدمہ دائر کیا ہے، جس میں الزام لگایا گیا کہ وہ ایک دہائی سے زائد عرصے تک جاری رہنے والی ایک ایسی وسیع دھوکہ دہی میں ملوث تھے جس کے ذریع سابق صدر نے خوب دولت سمیٹی.

سی این این کے مطابق 200 سے زائد صفحات پر مشتمل مقدمے میں اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز نے الزام لگایا ہے کہ دھوکہ دہی نے ٹرمپ کے کاروبار کے تمام پہلوؤں کو متاثر کیا۔ مقدمے کے مطابق ٹرمپ آرگنائزیشن نے قرض دہندگان، بیمہ کنندگان اور ٹیکس حکام کو گمراہ کن تشخص کا استعمال کرتے ہوئے اپنی جائیدادوں کی قیمت بڑھا کر دھوکہ دیا۔

ٹرمپ اور ان کے بچوں ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر، ایرک ٹرمپ اور ایوانکا ٹرمپ کو مقدمے میں مدعا علیہ نامزد کیا گیا ہے۔ ٹرمپ آرگنائزیشن کے سابق سی ایف او ایلن ویسلبرگ اور کمپنی کے ایک اور دیرینہ ایگزیکٹو جیف میک کونی کا نام بھی لیا گیا ہے۔
https://dailypakistan.com.pk/21-Sep-2022/1488786?fbclid=IwAR2Gc30UhEcDS6aV-spNrG9TN4JVcECn-pG8_zr62hfpVHT7HM4rjEYCD90


بنگلور: بھارتی ریاست کرناٹک کے کانگریس رہنما منوج کرجاگی کو اپنے سیلون میں خاتون بیوٹیشنر کو جنسی ہراسگی پر نہ صرف مار کھانا پڑی بلکہ پولیس نے نیتا کو حوالات کی ہوا بھی کھلادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک کے ضلع دھرواد کے پولیس اسٹیشن میں بیوٹیشنر خاتون نے کانگریس لیڈر کے خلاف جنسی استحصال کی شکایت درج کرائی جس پر پولیس نے منوج کرجاگی کو حراست میں لے لیا۔

خاتون نے اپنی شکایت میں کہا کہ میں کانگریس لیڈر کے سیلون میں بطور بیوٹیشنر کام کرتی ہوں۔ گزشتہ روز وہ سیلون آئے اور مجھ سے زبردستی کرنے لگے۔

خاتون کے مطابق اس دوران انھوں نے مدد کے لیے اپنے بوائے فرینڈ کو فون کیا جو اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ آیا اور منوج کی پٹائی کی اور تھانے جاکر رپورٹ لکھوانے کا مشورہ دیا۔

پولیس نے کانگریس رہنما کو جنسی ہراسگی کے الزام میں حراست میں لیکر عدالت میں پیش کیا جہاں سے جیل منتقل کردیا گیا۔
https://www.express.pk/story/2374383/10/


مصر کی تاریخ میں پہلی بار سنگین جرم میں ملوث ایک جج کو سزائے موت سنادی گئی

مصر کی تاریخ میں پہلی بار ایک جج کو قتل کے مقدمے میں الزام ثابت ہونے پر موت کی سزاسنادی گئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر میں الجیزہ کی عدالت نے جج ایمن عبدالفتاح محمد حجاج کے خلاف اہلیہ کے قتل کےمقدمےکافیصلہ سنادیا ہے، عدالتی فیصلے کے مطابق جج ایمن عبدالفتاح اور اس کے ساتھی حسین محمد ابراہیم پر خاتون کے قتل کے علاوہ زیورات، موبائل فون چوری کے الزامات بھی ثابت ہوگئے ہیں۔

کیس کی سماعت کرنےوالے تمام ججوں نے متفقہ طور پر مشہور براڈکاسٹر مقتولہ شیما جمال کے قتل میں جج ایمن عبدالفتاح اور ساتھ حسین محمد کو موت اور ایک ایک سال قید بامشقت کی سزا سنادی ، سزا سنتے ہی جج نے اپنا چہرہ چھپالیا جبکہ حسین محمد پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے۔

دوران سماعت ملزم ایمن عبدالفتاح نے اپنے اعترافی بیان میں عدالت کے سامنے جرم کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ میں تہیہ کرچکا تھا کہ میں نے اپنی بیوی سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے،کیونکہ اس نے مجھےہمارےرشتہ ازدواجیت کے حوالے سے دھمکی دی تھی اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی تھی، لہذا میں نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کیلئے حسین محمد سے مدد طلب کی اوراسے بدلے میں پیسوں کی پیشکش کی۔

قتل کےبعد تفتیش کے دوران پتا چلا کہ ملزمان نے نہ صرف واردات سے قبل پوری منصوبہ بندی کی تھی بلکہ انہوں نے خاتون کی لاش کو ٹھکانے لگانے کیلئے دور دراز علاقے میں ایک فارم ہاؤس بھی کرائےپرلیا، ملزمان نے خاتون کو گلا گھونٹ کر مارنے کا پلان بنایا اور اس دوران ممکنہ مزاحمت سے بچنے کیلئے بھی حفاظتی اقدامات کیے۔

واضح رہے کہ مصر کی تاریخ میں کسی بھی جج کو موت کی سزا سنائے جانے کا یہ پہلا واقعہ ہے، اس سے قبل مصر میں کبھی بھی کسی حاضر سروس جج کو موت کی سزا نہیں سنائی گئی۔


.com/img/a/
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109539862&Issue=NP_PEW&Date=20220907


کنشاسا: افریقی ریاست ڈیموکریٹک ری پبلک کانگو میں شدید بارشوں کے دوران دریا عبور کرنے کے لیے بنایا گیا پُل افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے فیتہ کاٹتے ہی گر گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کانگو میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مہمان خصوصی پُل پر کھڑے افتتاحی فیتہ کاٹ رہے تھے اور عین اسی وقت پُل گرگیا۔

پُل گرتے وقت اس پر مہمان خصوصی اور ایک خاتون آفیسر بھی موجود تھیں جو خوف زدہ ہوگئیں اور مدد کے لیے پکارا۔ وہاں موجود فوٹوگرافرز اور سیکیورٹی اہلکاروں نے پل پر کھڑے حکام کو ریسکیو کیا۔

اس پل کی جگہ پہلے لکڑی کا پل تھا جو ہر برسات میں ٹوٹ جاتا تھا اور علاقہ مکینوں کو دریا عبور کرنے میں مشکل ہوتی تھی اس لیے لکڑی کے پل کی جگہ لوہے کا پُل بنایا گیا تھا۔

کانگو کے ایک صحافی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پُل کی تعمیر میں ناقص مٹیریل استعمال ہوگا تو ایسا ہی ہوگا۔ یہ نہایت تضحیک آمیز ہے۔

سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہونے پر صارفین مزے مزے کے کمنٹس کیے ایک صارف نے لکھا کہ یوں لگ رہا ہے جیسے فیتے نے ہی اس پُل کو سنبھالا ہوا تا جیسے ہی فیتہ کٹا، پُل دھڑام سے نیچے گر گیا۔
https://www.express.pk/story/2369787/509/


.com/img/a/
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1109525309&Issue=NP_PEW&Date=20220901


کولالمپور: ملائیشین عدالت نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی اہلیہ کو 4 کروڑ ڈالرز سے زائد رشوت خوری کے کیس میں مجرم قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کئی برس سے بدعنوانی کے کیسز کا سامنا کررہے ہیں جنہیں کچھ روز قبل ہی 12 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

اب ملائیشین عدالت نے نجیب رزاق کی اہلیہ روزماہ منصور کو سولر انرجی منصوبے میں رشوت خوری کے معاملے پر مجرم قرار دے دیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملائیشیا کی سابق خاتون اوّل پر 4 کروڑ 10 ڈالر رشوت مانگنے اور وصول کرنے کا الزام تھا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ روزماہ پر منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے بھی 17 مقدمات درج ہیں تاہم ابھی تک انہیں ان مقدمات میں مجرم قرار نہیں دیا گیا۔

ملائیشیا کی 70 سالہ خاتون سے متعلق مشہور ہے کہ انہیں بیش قیمتی اشیاء اور زیورات سے خاصہ لگاؤ ہے، جب 2018 میں ملائیشین پولیس نے سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے گھر چھاپہ مارا تو گھر سے 16 لاکھ ڈالرز مالیت کا سونا اور ہیرے کے زیورات برآمد ہوئے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گھر سے 14 تاج اور 272 بیش قیمتی بیگس بھی ملے تھے۔
https://www.express.pk/story/2367081/10/


.com/img/a/
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/08/26082022/P6-Lhr-028.jpg


شنزو آبے کی سیکیورٹی میں خامیوں کا انکشاف، جاپان کے نیشنل پولیس سربراہ عہدے سے مستعفی

Aug 25, 2022 | 23:23:PM

news-1661451824-9191

سورس: File

ٹوکیو (ڈیلی پاکستان آن لائن) جاپان کے نیشنل پولیس سربراہ نے جمعرات کو سابق جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے کی گزشتہ ماہ انتخابی مہم کے دوران ہونے والی فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

نیشنل پولیس ایجنسی کے سربراہ ایتارو ناکا مورا کا یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ان کی ایجنسی نے ایک رپورٹ جاری کی تھی کہ وہ 8 جولائی کو آبے کی جان کی حفاظت کرنے میں کس طرح ناکام رہی۔ سابق جاپانی وزیر اعظم کو انتخابی مہم کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس رپورٹ کے مطابق آبے کی سیکیورٹی میں خامیاں تھیں جس کی وجہ سے حملہ آور انہیں پیچھے سے فائرنگ کرکے قتل کرنے میں ناکام ہوا۔

ناکامورا نے کہا ہے کہ انہوں نے سابق وزیر اعظم کی موت کو سنجیدگی سے لیا اور نیشنل پبلک سیفٹی کمیشن کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا۔
https://dailypakistan.com.pk/25-Aug-2022/1478099?fbclid=IwAR0q4T9O5wo-DCNxF6HfXJTBND_Rl2N9wDPswLYHfGXvjBHBRHmDefvY6N0


ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کی اپیل مسترد، 12 برس قید کی سزا کاٹنے کیلئے جیل بھیج دیا

Aug 24, 2022 | 23:27:PM

news-1661365630-6893
سورس: File

کوالا لمپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملائیشیا کی اعلیٰ عدالت نے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کی اپیل مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھجوا دیا جہاں وہ اپنی ملٹی بلین ڈالر بدعنوانی کے الزام میں 12 برس قید کی سزا کاٹیں گے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق عدالت نے نجیب رزاق کی سزا پر حکمِ امتناع جاری کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی۔

خیال رہے کہ 69 سالہ نجیب رزاق کو جولائی 2020 میں ایک نچلی عدالت نے تقریباً 10 ملین ڈالر غیر قانونی طور پر حاصل کرنے کے لیے اعتماد کی مجرمانہ خلاف ورزی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور منی لانڈرنگ کا مجرم قرار دیا تھا۔ وہ ضمانت پر رہا تھے اور ان کی اپیلیں زیر التوا تھیں۔
https://dailypakistan.com.pk/24-Aug-2022/1477640?fbclid=IwAR3Pm9NWYlskkMmYQgwBDOm7ayLouLqNDFtfrDUEzp3-N8nXhZKCHiT62Us


.com/img/a/https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/08/25082022/P6-Lhr-027.jpg


.com/img/a/https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/08/25082022/P6-Lhr-010.jpg


بنکاک: تھائی لینڈ کی عدالت نے اپوزیشن جماعت کی آئینی درخواست پر وزیراعظم پرایوت چان او چا کو معطل کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ میں وزیراعظم کے عہدے 8 سالہ مدت مکمل ہونے پر ان کی معطلی کے لیے اپوزیشن جماعت کی درخواست پر آئینی عدالت میں سماعت ہوئی۔

گزشتہ ہفتے دائر کی گئی اپوزیشن کی درخواست میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزیراعظم کے عہدے کی 8 سالہ مدت مکمل ہوچکی ہے اس لیے انھیں عہدے سے ہٹایا جائے۔

عدالت نے اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائے شواہد اور دستاویزات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم کو عہدے سے معطل کرکے 15 روز میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے اور تب تک ڈپٹی وزیراعظم پروت وہنگسوان ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

یاد رہے کہ معطل وزیراعظم چان اوچا نے بطور آرمی چیف 2014 میں منتخب حکومت کا تختہ الٹا کر اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا اور 2019 میں فوج کے ہی تیار کردہ آئین کے تحت ہونے والے انتخابات میں سویلین وزیر اعظم بنے تھے۔

معطل وزیراعظم نے عدالتی فیصلہ قبول کرتے ہوئے عوام سے پُرامن رہنے کی درخواست کی ہے۔ ملک میں عام انتخابات آئندہ برس مئی میں ہونا ہیں۔
https://www.express.pk/story/2363399/10/


بیٹی کا ڈاکٹر پر تشدد، بھارتی وزیراعلیٰ لوگوں سے معافی مانگنے پر مجبور ہوگئے
Aug 23, 2022 | 18:43:PM

news-1661262221-3282
سورس: Screengrab

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست میزورام کے وزیراعلیٰ نے اپنی بیٹی کے ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنانے پر لوگوں سے معافی مانگ لی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق وزیراعلیٰ زورامتھانگا کی صاحبزادی میلاری چھنگتے ریاست کے دارالحکومت ایزاول میں ایک کلینک پر گئی جہاں اس نے چیک کرنے سے انکار پر ڈرماٹالوجسٹ کو تشدد کا نشانہ بنایا ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق میلاری بغیر اپوائنٹمنٹ لیے ڈاکٹر کے پاس چلی گئی تھی،چنانچہ ڈاکٹر نے اسے چیک کرنے سے انکار کر دیا، جس پر میلاری نے اسے زدوکوب کیا۔ کلینک پر موجود لوگوں میں سے کسی نے اس واقعے کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دی، جس کے وائرل ہونے پر لوگوں کی طرف سے شدید ردعمل آیا، جس پر میلاری کے والد اور میزورام کے وزیراعلیٰ نے عوام سے معافی مانگ لی ہے ۔
https://dailypakistan.com.pk/23-Aug-2022/1477244?fbclid=IwAR1Z55Xb-1AfH4ZrjeiwmK0Pql_MgWpIxr9cexjBmVNs7mV6YBTq-JOtYtA


بوڈا پیسٹ: ہنگری میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور آندھی کی پیش گوئی غلط ثابت ہونے پر محکمہ موسمیات کی سربراہ کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپیسٹ میں سینٹ اسٹیفن ڈے کے موقع پر نہ صرف سرکاری تعطیل تھی بلکہ شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی ہونا تھا۔ اس دن کے لیے شہری پورا سال منتظر رہتے تھے۔

سینٹ اسٹیفن ڈے کی تقریب کے لیے 40 ہزار فائر ورکس جلانے کا انتظام کیا گیا تھا اور تقریباً 20 لاکھ افراد اس تقریب میں شرکت ہوتے اور یورپ کی سب سے بڑی آتش بازی ہونا تھی۔

تقریب کے آغاز سے 7 گھنٹے قبل محکمہ موسمیات نے پیش گوئی میں کہا کہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کا امکان ہے جس پر حکومت اور انتظامیہ نے افسردہ دل کے ساتھ آتش بازی کو منسوخ کردیا۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی غلط ثابت ہوئی اور نہ تو بارش ہوئی اور نہ آندھی چلی جس پر عوام میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ اپوزیشن نے بھی شدید تنقید کی جب کہ حکومت نے بھی محکمہ موسمیات سے باز پرس کی۔

اس کے اگلے روز نیشنل میٹرولوجیکل سروس کی صدر کورنیلیا ریڈکس اور ان کے ڈپٹی چیف گیولا ہورواتھ کو عہدوں سے فارغ کردیا گیا۔ برطرفی کی وجہ تو نہیں بتائی گئی تاہم ایسا لگتا ہے کہ محکمہ موسمیات کی سربراہ کو موسم کی غلط پیش گوئی پر برطرف کیا گیا۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے بھی غلط پیش گوئی پر معذرت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ایک غیر یقینی صورتحال کے باعث پیش گوئی میں غلطی ہوئی۔ طوفان نے آخری وقت میں اپنی سمت تبدیل کرلی تھی تاہم تب تک دیر ہوچکی تھی۔
https://www.express.pk/story/2363041/10/


واشنگٹن: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی رہائش گاہ پر چھاپا مارے جانے کے بعد محکمہ انصاف پر مقدمہ دائر کردیا۔

ٹرمپ نے اپنی درخواست میں وفاقی عدالت سے استدعا کی کہ ایف بی آئی کو ان کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران 2 ہفتے قبل ضبط کی گئی دستاویزات پر انکوائری سے روک دیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ انصاف انہیں ہر برآمد کی گئی دستاویز یا سامان کی رسید بھی فراہم کرے۔

سابق امریکی صدر نے درخواست میں کہا کہ ایف بی آئی کو اس وقت تک دستاویزات کی انکوائری سے روکنے کا حکم دیا جائے، جب تک اس کی نگرانی کے لیے کسی غیر جانبدار فریق یا وکیل کا تقرر نہ کردیا جائے۔علاوہ ازیں چھاپے کے دوران ضبط کی گئی وہ اشیا واپس کردی جائیں، جن کا وارنٹ میں ذکر نہیں تھا۔

پیر کے روز دائر کیے گئے کیس میں ٹرمپ کے وکلا نے دلیل پیش کی کہ کچھ دستاویزات ایگزیکٹوز کا استحقاق ہوتا ہے اور قانون کے مطابق امریکی صدور کو اپنے بعض معاملات کو عام نہ کرنے کی اجازت ہوتی ہے جب کہ چھاپے کے بعد اس معاملے نے امریکی عوام کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ سابق صدر نے ممکنہ طور پر سرکاری دستاویزات کو غلط طریقے سے استعمال کیا اور اسی الزام کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ محکمے کے مطابق قانون کے تحت امریکا کے سابق صدور کو اپنی تمام سرکاری دستاویزات اور ای میلز نیشنل آرکائیوز ایجنسی کے حوالے کرنا ہوتا ہے۔

ایف بی آئی کی تحقیقات کا مرکز یہ ہے کہ کیا ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کا عہدہ چھوڑنے کے بعد مذکورہ دستاویزات وائٹ ہاؤس سے لے جانے کی غلطی کی تھی یا نہیں۔ واضح رہے کہ سابق صدر ٹرمپ کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہنا ہے کہ تمام اشیا کو ڈی کلاسیفائیڈ کیا جا چکا تھا۔ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ چھاپا مارنے اور دستاویزات کا معاملہ اٹھانے کامقصد سیاسی ہے، تاکہ مجھے دوبارہ انتخاب لڑنے سے روکا جا سکے۔
https://www.express.pk/story/2362924/10/


.com/img/a/
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/08/20082022/p1-lhr034.jpg


ہیرسبرک: امریکی ریاست پنسلوانیا کی عدالت نے دو سابق ججوں مائیکل کوناہن اور مارک سیواریلا کو رشوت لینے کے جرم میں 20 کروڑ ڈالرز کا جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست پنسلوانیا کے دو سابق ججوں کے خلاف ’کِڈز فار کیش‘ کیس میں بھاری رشوت لینے کے الزام کی سماعت ہوئی جس میں ملزمان پر 28 لاکھ ڈالرز رشوت وصول کرنے کا الزام ثابت ہوگیا۔

عدالت میں یہ ثابت ہوگیا کہ یہ رقوم دونوں ججوں نے بچوں کی منافع بخش جیلوں میں بچوں کو زبردستی بھیجنے کے عوض بطور رشوت وصول کیں۔ ان ججوں نے 8 سال عمر تک کے بچوں کو سخت سزائیں سنائی تھیں۔

اس عدالتی اسکینڈل کے سامنے آنے پر دونوں ججوں مائیکل کوناہن اور مارک سیواریلا کو منصب سے برخاست کردیا گیا تھا اور سزائیں بھی دی گئی تھیں تاہم اب عدالت نے دونوں ججوں کو حکم دیا ہے کہ سیکڑوں متاثرین کو 20 کروڑ رقم بطور جرمانہ ادا کریں۔
https://www.express.pk/story/2361537/10/


ملک سے فرار ہونے والے سری لنکا کے سابق صدر گوٹابایا راجا پکسے اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں؟

Aug 19, 2022 | 00:20:AM

news-1660850414-4494
سورس: File

بنکاک (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپنے ملک سے فرار ہونے والے سری لنکا کے سابق صدر گوٹا بایا راجاپکسے اس وقت تھائی لینڈ میں موجود ہیں اور امریکی گرین کارڈ کے انتظار میں ہیں تاکہ وہاں جا کر رہائش پذیر ہوسکیں ۔

نیوز 18 نے ڈیلی مرر کے حوالے سے لکھا ہے کہ گوٹا بایا راجاپکسے کی اہلیہ امریکی شہریت رکھتے ہیں اس لیے وہ امریکہ کا گرین کارڈ حاصل کرنے کے اہل ہیں، ان کے وکلا نے امریکی گرین کارڈ کیلئے درخواست گزشتہ ماہ دے دی تھی۔ اب سری لنکا میں موجود سابق صدر کے وکلا مزید دستاویزات جمع کرائیں گے۔

راجا پکسے عوامی احتجاج کے باعث ملک سے فرار ہونے کے بعد مالدیپ چلے گئے تھے جہاں سے وہ طبی بنیادوں پر سنگا پور چلے گئے جہاں ان کے ویزا کی مدت دو بار بڑھائی گئی۔ اس کے بعد وہ تھائی لینڈ چلے گئے جہاں کی حکومت نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ جتنا عرصہ چاہیں بنکاک میں قیام کرسکتے ہیں۔ اس وقت راجا پکسے بنکاک کے ایک نامعلوم ہوٹل میں مقیم ہیں جہاں انہیں سخت سیکیورٹی میں رکھا گیا ہے، انہیں آزادانہ طور پر نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہے اور وہ صرف ہوٹل تک ہی محدود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آزادانہ نقل و حرکت نہ ہونے کی وجہ سے گوٹابایا راجا پکسے نے 25 اگست کو سری لنکا واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں سری لنکن کابینہ ان کے حوالے سے فیصلہ کرے گی اور ممکنہ طور پر انہیں سخت سیکیورٹی میں سابق صدور کیلئے مختص گیسٹ ہاؤس میں رکھا جائے گا۔
https://dailypakistan.com.pk/19-Aug-2022/1475351?fbclid=IwAR2NN_iTvzegPkpfElsobuzP4DFpGVtx80wjS7SouSNh17QU2XG8wH1IpXQ


ینگون: میانمار کی رہنما آنگ سانگ سوچی کو کرپشن کے الزام میں مزید 6 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق میانمار کی عدالت نے آنگ سان سوچی کو کرپشن کے الزام میں مزید 6 سال قید کی سزا سنادی۔ سوچی نے سزا کے بعد کوئی بیان نہیں دیا۔ نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کو بدعنوانی، فوج کے خلاف اکسانے، کورونا قوانین کی خلاف ورزی اور ٹیلی کمیونیکیشن قانون کو توڑنے کے جرم میں 11 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

کرپشن کیس میں مزید 6 سال قید کی سزا کے بعد آنگ سانگ سوچی کی مجموعی قید کا دورانیہ 17 سال ہوگا۔ میانمار کی 77 سالہ رہنما آنگ سانگ سوچی گزشتہ سال فوجی بغاوت کے بعد سے جیل میں ہیں۔
https://www.express.pk/story/2360197/10/


P3-Lhr-019
transparent
https://www.roznama92news.com/backend/web/uploads/epaper/2/2022/08/12082022/P3-Lhr-019.jpg

No comments:

Post a Comment